ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور کے مدنور گرام پنچایت صدر ونائب صدر انتخابات : تین ممبران اور کارکن پر قاتلانہ حملہ

یلاپور کے مدنور گرام پنچایت صدر ونائب صدر انتخابات : تین ممبران اور کارکن پر قاتلانہ حملہ

Tue, 09 Feb 2021 18:29:31    S.O. News Service

یلاپور:9؍فروری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مدنور دیہی گرام پنچایت صدر ونائب صدر انتخابا ت کو لےکر گرام پنچایت کے تین ممبران اور ایک کارکن پر 7فروری کی رات قاتلانہ حملہ کئےجانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

گرام پنچایت کے 13ممبران بھی بی جےپی کے حمایتی ہیں، ان میں 6ممبران دنگر گولی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ، صدر کے عہدے کے لئے پسماندہ گروپ اے خاتون کاریزرویشن مختص ہونے کی وجہ سے   گولی کے اراکین نے  اپنے طبقہ کے ممبر کے لئے صدر کا عہدہ دینےکی اپیل کی تھی لیکن  پنچایت کے  چند ممبران  نے گولی سماج کو صدر کا عہدہ دینے سے انکار   کرتےہوئے دوسرے طبقے کے کسی رکن  کو صدر بنانے   کے لئے زہن بنارکھا تھا

اتوار کو منعقدہ گرام پنچایت صدر ونائب صدر کے انتخابات  میں جب گولی طبقے کو صدر کا عہدہ نہ ملنا یقینی ہوگیا تو  گولی طبقے کے لوگوں نے وٹھو بومو شیلکے ، لکو گاوڑے اور باپو تاٹے نامی  ممبران  کو اپنے حق میں ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے تینوں کو  اپنے   ساتھ گاؤں سے لے جا نے لگے، اس دوران اس بات کا الزام لگایا گیا ہے ہے کہ   یہ تینوں ۔ کلگھٹگی دھارواڑ کراس پر واقع ایک ڈھابے میں کھاناکھارہے تھے جس کے کےدوران  کروتی اور کلگھٹگی کے چند افراد  نے ان پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کروتی سےپہنچنے چند نوجوان  بھی حملہ کا شکار ہوئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ  گرام پنچایت ممبران وٹھو شیلکے ، باپوتاٹے کو لے کر جارہے کارکن سومو جنگلے  ہبلی کے وویکانند اسپتال میں زیر علاج ہیں۔  گولی طبقے کے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ  ممبر لکو گاوڑے کو قتل کی دھمکی دیتےہوئے کار میں اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حملہ کردہ آٹھ لوگوں پر گولی طبقے کی طرف سے پولس تھانےمیں شکایت درج کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میٹنگ منعقد کرتےہوئے فیصلہ لینے کی اطلاع ملی ہے۔

چونکہ سبھی ممبران بی جے پی کے تائیدی ہیں تو بی جے پی لیڈران نے معاملےکو لے کر کہاہے کہ معاملے کے متعلق ضلعی شاخ کو اطلاع دی گئی ہے  ان کی رہنمائی کے تحت آگے کی کارروائی کی جائےگی۔ بی جے پی لیڈر وجئے میراشی نے کہا کہ مدنور دیہی گرام پنچایت معاملےمیں میرا کوئی رول نہیں ہے، میں پورا دن یلاپور میں ہی ہوں، معاملے کو لےکر بےکار میں میرانام اچھالا جارہا ہے۔ ودھا ن پریشد رکن شانتارام سدی نے حملہ کی کڑی مذمت کرتےہوئےکہاکہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ۔ لیکن جیت کے نشے میں ہارنے والوں کی بے عزتی کرنا، حملہ کرنا جمہوری نظام میں صحیح نہیں ہے۔


Share: